تمہارا اللّٰہ تمہاری ہر ظاہری اور پوشیدہ حالت سے واقف ہے، بھلے ہی یہ لوگ تمہیں نہیں سمجھتے لیکن تمہارا اللّٰہ تمہیں خوب سمجھتا ہے اور وہ تمہارے ساتھ ہے💙 #tiktok #foryou #fyp
وہ دل قیمتی ہوتے ہیں جن میں حسد، بغض اور کینہ نہ ہو، بلکہ محبت، شفقت اور خیر کے جذبات ہوں۔ ایسے دل سکون کا باعث بنتے ہیں۔ اپنے دلوں کو محبت بھرا اور پرسکون بنانے کی کوشش کریں۔ اگر آپ کا دل صاف ہو تو فطرت بھی آپ سے مانوس ہو جاتی ہے ۔ ضروری نہیں کہ دوسروں کو خوش کریں یا ان کی اصلاح کریں بس تکلیف نہ دیں اور اپنی خامیوں پر نظر رکھیں۔ محبت نہ سہی، دشمنی نہ ہو۔ اخلاق، خلوص اور ہمدردی کی کوئی نشانی چھوڑ جائیں تاکہ دنیا یاد رکھے کہ آپ بھی یہاں سے گزرے ہیں.💙
الرفاعی کہتے ہیں "ہر شخص میں جسے آپ جانتے ہیں ایک ایسا شخص ہے جسے آپ نہیں جانتے" مت کہو: میں اسے اپنے سے زیادہ جانتا ہوں!! روحیں شہر ہیں اور دنیا سمندروں کی مانند ہے، ان کی کچھ تہیں جن پر سورج کبھی طلوع نہیں ہوا💙